جدہ فلم فیسٹیول کا آغاز، 67ممالک کی 138فلمیں پیش کی جائینگی

December 03, 2022

جدہ (شاہدنعیم ) جدہ میں "انٹرنیشنل فلم فیسٹیول" کا افتتاح ہوگیا اس فلم فیسٹیول میں 67 ممالک کی 138فلمیں پیش کی جائینگی، دیکھئے جیونیوز کے نمائندہ شاہد نعیم کی رپورٹ 34 زبانوں پر مشتمل فلمیں دکھانے کا اہتمام سمندر کے کنارے کیا گیا جہاں بڑے اسکرین پر ہزاروں کی تعداد لوگ فلمیں دیکھ رہے ہیں ، افتتاحی تقریب میں دنیا کے بڑے اداکاروں نے شرکت کی جن میں ہائفہ المنصور ،بھارتی فنکار شاہ رخ خان ، اکشے کمار ،کاجول، پاکستان سے ٹوٹ اداکار سجل،فلم پروڈیوسر جمائمہ خان ،اور دنیابھر سے اداکار شرکت کررہے ہیں، اس سلسلے میں ساحل کو ایک۔ہفتہ کیلئے بند کیا گیا ہے تاکہ فلم دکھائی جاسکے، پہلے روز ہندوستانی فلم " دل والے دُلہنیا لے جائینگے " پیش کی گئی، اس موقع پر شاہ رخ خان اور کاجول نے اسٹیج پر آکر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی فلموں کے مکالموں سے حاضرین سے داد حاصل کی۔ اس سے قبل شاہ رخ خان نے عمرہ بھی ادا کیا۔