جمعیت کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کوئٹہ کی تیاریاں جاری

December 03, 2022

کوئٹہ(پ ر) جمعیت کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے مولاناآغامحمودشاہ،حاجی عین اللہ شمس،انجینئرعثمان بادینی،مولاناعبدالخالق مری، حاجی دین محمدسیگئی، حاجی عبدالواحد صدیقی، حاجی نورگل خلجی،میرفاروق لانگواورمفتی روزی خان نے پیپلزپارٹی کے رہنماملک عبدالقیوم کاکڑکوجمعیت میں شمولیت کی دعوت دی جوانہوںنے قبول کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے دورہ کے موقع پر وہ شمولیت کااعلان کرینگے دریں اثناءحاجی عین اللہ شمس، سیدعبدالشکور آغا ،حاجی عنایت اللہ بازئی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، شاکر خان ایڈووکیٹ، حاجی نورگل خلجی،مولوی محموداللہ ، مولوی عبدالمنان کاکڑ ودیگرنے پرچم نبوی مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ 7دسمبرسے 11دسمبرتک قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے دورہ بلوچستان اور8 دسمبرکو ورکرز کنونشن کی کامیابی کے لئے پورے شہرمیں جمعیت کے جھنڈے لہرائے اوراہم مقامات پرخیر مقدمی بورڈزآویزاں کئے جائیں گےعلاوہ ازیں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی اورعبدالواسع سحرنے کنوکشن کی تشہیری مہم کے سلسلے میں گاڑیوں پرخیرمقدمی سٹیکرزلگانے کاآغازکردیانواں کلی اور ائیرپورٹ روڈپرورکرزکنونشن سے متعلق پینافلیکس نصب کیے گئے جمعیت نے سیدعبدالواحد آغا اور حاجی نورگل خلجی پرمشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو جھنڈے لہرانے اورمختلف مقامات پرخیرمقدمی بورڈزآویزاں کریگی۔