بم دھماکوں کے زخمیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر کوئٹہ

December 03, 2022

کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ نے ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ کے ہمراہ ٹراما سینٹر سول ہسپتال میں بلیلی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور انہیں دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور دیگر احکام بھی موجود تھے کمشنر کوئٹہ نے زخمیوں کو بہتر طبی نگہداشت اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہاکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترسہولیات فراہم کی جائیںجس کی نگرانی کرتے رہینگے انہوں نے زخموں کے اہلخانہ سے سہولیات اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔