دہشت گردی کیخلاف عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، ثمینہ زہری

December 03, 2022

کوئٹہ (این این آئی)بی اے پی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات ہونے پر مبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ جنرل عاصم منیرپاک فوج میں ایک بڑے دلیر اور اصول پسند آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ان کی بطور آرمی چیف تعیناتی پاکستان کے لئے نہایت خوش آئند بات ہے ان کی تعیناتی ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں مددگار ثابت ہو گی دنیا کی بہترین اور بہادر فوج کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنابڑا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع ، سلامتی اور تحفظ کے لئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے بلوچستان کے عوام آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرینگے اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےملک بالخصوص بلوچستان تیزرفتار ترقی کی راہ پر گامزن کا سفر تسلسل سے جاری رکھے گا۔