متاثرین کی بحالی کیلئے جدوجہد رنگ لا رہی ہے، یاسمین اچکزئی

December 03, 2022

کوئٹہ(پ ر)صدر الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ بلوچستان یاسمین اچکزئی نے کہاہےکہ سیلاب متاثرین کی بحالی ‘کم آمدنی والے غریب خاندانوں‘ مساکین ‘ یتیموں ‘بیواؤں بے سہارا اور ضرورت مندوں کی مددکیلئے الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ جدوجہد کر رہا ہے مخیر خواتین وطالبات اورعام لوگوںسے تعاون کی درخواست ہےان خیالات کااظہارانہوں نے مخیر خواتین سے ملاقات اور ونگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ خواتین وطالبات اورماؤں بہنوں نے سیلاب متاثرین کی مددکرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا بہت ساتھ دیابحالی کے کاموں میں بھی خواتین بھر پور معاونت یقینی بنائیں کیونکہ مہنگائی اوربے روزگاری کے باعث لوگ مصائب دوچار ہیں۔