بلدیاتی الیکشن: راولاکوٹ کے 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی، پولنگ متاثر

December 03, 2022

فائل فوٹو

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، راولاکوٹ میں 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 30 لوئرناموٹہ اور پولنگ اسٹیشن 62 کوئیاں کے مقام پر 2 گروپوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میںآج انتخابات ہو رہے ہیں۔

چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں۔