سابق باکسر عامر خان کی حضرت علیؓ کے روضے پر حاضری

December 03, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان نے عراق کے شہر نجف میں حضرت علی کرم ﷲ وجہہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عامر خان نے لکھا کہ الحمد للّٰہ عراق میں حضرت علیؓ کے روضے پر حاضری دینے کی سعادت حاصل ہوئی۔

عامر خان نے اپنی پوسٹ میں تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔