شمالی وزیرستان، فورسزکیساتھ جھڑپ میں دہشتگرد کمانڈر مارا گیا

December 04, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا کے علاقے میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے دوران دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا،سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں اوراغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف ہائی پروفائل دہشتگردی کی کارروائیوں کیساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان میں بھی سرگرم تھا اور سی ٹی ڈی کو متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔