افسوس عدالت اپنا کردار ادا نہیں کررہی، فواد چوہدری

December 04, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف، زرداری ملک لوٹ کر باہربھاگ جاتے ہیں، الیکشن کا نام سن کر ان کوغشی کے دورے پڑتے ہیں۔ ہمیں افسوس ہے عدالت اپنا رول ادا نہیں کررہی۔مسلم لیگ والے توعوام میں بیٹھ کرکھانا نہیں کھاسکتے، الیکشن کیا لڑیں گے، لگ رہا ہے نوازشریف تو شائد واپس نہ آئے حکمران سارے لندن چلے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کی، کیا ان دونوں کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے بطورِ مرغا پالا ہوا ہے کہ ہر معاملے میں چونچ مارنا شروع کر دیں۔