سعودی عرب، 5 ملکوں کے شہریوں کو عمرہ ویزا اجراء کے لئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن لازمی قرار

December 04, 2022

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پانچ ملکوں کے شہریوں کو عمرہ ویزا کے اجراء کے لئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں برطانیہ، تیونس، کویت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا شامل ہیں۔