چار لاکھ ٹن چینی پہلے مرحلے میں برآمد کی اجازت دیئے جانے کا امکان

December 04, 2022

اسلام آباد (رپورٹ / حنیف خالد) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اور چیئرمین شوگر ایڈوائزری بورڈ طارق بشیر چیمہ کل پیر کو وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کو اپنی سمری بھجوا دینگے جس میں 29نومبر 2022ء کو ہونے والے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں طے شدہ نکات شامل ہونگے۔ پسما پنجاب کے چیئرمین نے 25نومبر تک کے سٹاکس کا جو ڈیٹا شوگر ایڈوائزری بورڈ کو بھیجا تھا وہ گیارہ سے بارہ لاکھ ٹن فاضل چینی کا تھا۔