پاکستانی سیاست میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کا مضبوط کردار رہا، عمران اسماعیل

December 04, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ) سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کا حصہ رہا ہے اور بڑا مضبوط کردار رہا ہے ،اب یہ ثابت ہونا باقی ہے کہ کیا اب یہ کردار ختم ہوگیا ہے یا ابھی بھی باقی ہے کیونکہ جو تقریر پچھلے آرمی چیف باجوہ صاحب کرکے گئے تھے کہ وہ نان پولیٹیکل ہوگئے ہیں فروری سے وہ بات تو بالکل ختم اس لئے ہوگئی تھی کیونکہ جو مونس الٰہی نے بات کی کہ جب پنجاب کی حکومت بن رہی تھی تو انہوں نے مونس الٰہی سے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیں،ہمیں اس بارے میں کوئی آگاہی نہیں تھی۔