ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے عبدالوسیم کا نام دیدیا

December 04, 2022

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے عبدالوسیم کا نام دیدیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے لیڈرشپ سے بات کرکے جواب دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے محمد وسیم کا نام دے دیا۔ایم کیوایم نے مطالبہ کیا کہ محمد وسیم کو فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی نے پارٹی لیڈر شپ سے بات کیجواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔