نشتریونیورسٹی،وی سی کا ایمرجنسی کا دورہ

December 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر ہسپتال کے شعبہ حادثات کا دورہ کیا اور عملے کی حاضری سمیت مریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں، ان کے لواحقین اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے بھی گفتگو کی۔