نشتر یونیورسٹی کے تحت پہلا بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز امتحان

December 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر قیادت نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ہیلتھ سائنسز کی آٹھ مختلف کیٹیگریز میں فرسٹ پروفیشنل امتحان کا انعقاد گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے احاطے میں کیا گیا۔