کامیاب جلسہ کارکنوں کی دن رات محنت کانتیجہ ہے‘ پشتونخواایس او

December 04, 2022

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواایس او جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، ارکان کمیٹی یار محمد بریال ،اسفند کاکڑ، صابر کاکڑ ، طیب کاکڑ ، عظیم افغان، محمود اچکزئی ، نواز کاکڑ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، زبیر ترین ، ہارون موسیٰ خیل ، بشیر افغان ، امین اچکزئی ، دلبر خان ازل ، سید وہاب آغا، شریف دومڑ ، خوشحال خان کاکڑ،ایاز شیرانی اور صدیق مندوخیل نےکہاہے کہ کامیاب جلسے پر تمام کارکن داد وتحسین کے مستحق ہیںکامیاب جلسے کاانعقاد پشتونخوامیپ اور پی ایس او کے کارکنوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے بیانیہ اور فیصلوں کوعوامی تائیدا ورحمایت حاصل ہے ۔