عمران خان کی خواہش کے مطابق الیکشن نہیں ہونگے‘ حافظ حمداللہ

December 04, 2022

کوئٹہ(پ ر) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی یا جمہوری آدمی نہیں ہیںانہوں نےبیساکھیوں پر سیاست شروع کی اور اقتدار پر بیٹھا اسمبلیوں کو تحلیل کرنا غیر جمہوری عمل ہے، عمران خان کی خواہش کے مطابق الیکشن نہیں ہوں گے اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا ارادہ حکومت گرانے کا نہیں بلکہ ملک بچانےکا تھا عمران خان حکومت میں ملک دیوالیہ ہورہا تھا لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں ان حالات میں الیکشن نہیں ہوسکتے۔