انسانی جسم میں ایک کلو اچھے اوربرے بیکٹریا ہیں، پیڈیاٹرک ماہرین

December 04, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پیڈیاٹرک ماہرین نے کہا ہے کہ پروبائیوٹکس روٹا وائرس کے علاج اور اینٹی بائیوٹک سے وابستہ اسہال کی روک تھام میں کارآمد ہیں،پروبائیوٹکس بچوں اور بڑوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے اور اسہال کو ٹھیک کرنے میں فائدہ مند ہیں ۔ یہ بات ممتاز طبی ماہرین چیئرپرسن پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن گیسٹرینرولوجی اینڈ ہیپاٹولوجی گروپ اور پاکستان میں جینیاتی بیماریوں سے متعلق ٹاسک فورس کی رکن پروفیسر ہما ارشد چیمہ ن ڈاکٹر عبد الغفار بلو ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال میمن اور پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول نے لاہور میں روبائیوٹکس سمٹ 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا ہے پروبائیوٹکس صحت مند بیکٹیریا ہیں جو آنتوں کی تکلیف سے نجات میں مدد کرتے ہیں۔ انسانی جسم میں تقریباً ایک کلوگرام اچھے اور برے دونوں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ پروبائیوٹکس خراب بیکٹیریا سے لڑنے کے لئے ایک مضبوط مدافعتی نظام تیار کرنے میں اچھے بیکٹیریا کی مدد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عبد الغفار بلو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، " پروبائیوٹکس محفوظ ہیں اور یرقان کا علاج کرنے اور بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ پروبائیوٹکس کا استعمال کرکے انسانی جسم میں بڑی تعداد میں رہنے والے نقصان دہ جرثومے مائکرو فلورا پر قابو پایا جاسکتا ہے پروفیسر اقبال میمن نے کہا، "اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کی وجہ سے صحت مند بیکٹیریا ضائع ہونے کی صورت میں پروبائیوٹکس مددگار بیکٹیریا سے خلاء پُر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ادویہ میں قابلِ عمل بیکٹیریا کی مناسب تعداد کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے پروبائیوٹکس کے معیار کا تعین انتہائی ضروری ہے ۔ آنت میں داخل ہونے کے بعد پروبائیوٹکس انسانی جسم میں خوراک حاصل کرتے ہوئے خراب بیکٹیریا کی خوراک بھی استعمال کرلیتے ہیں۔ ۔"چیئرپرسن پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن گیسٹرینرولوجی اینڈ ہیپاٹولوجی گروپ اور پاکستان میں جینیاتی بیماریوں سے متعلق ٹاسک فورس کی رکن- پروفیسر ہما ارشد چیمہ نے کہا، پروبائیوٹکس بچوں اور بڑوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے اور اسہال کو ٹھیک کرنے میں فائدہ مند ہیں ۔ انہیں خراب بیکٹیریا کو قابو میں رکھنے کے لئے برقرار رکھنا چاہئے ۔"پروفیسر ساجد مقبول نے کہا، " دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے پروبائیوٹکس اہم ہیں مقررین نے اس معلوماتی تقریب کے انعقاد میں صنوفی پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید ایسے سیشنز کی ضرورت کا اظہار کیا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ معالج اور مریض آنتوں کی بیماریوں اور دیگر انفیکشن سے نمٹنے کے لیے محفوظ طریقوں پر غور کریں۔