معاشرے کی جانب سے حوصلہ افزائی خصوصی افراد کاسب سے بڑاسرمایہ ہے، کمشنر

December 04, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی جانب سے حوصلہ افزائی خصوصی افراد کاسب سے بڑا سرمایہ ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مہذب اقوام خصوصی بچوں اور افراد کیلئے عام فرد سے بڑھ کر اقدامات اٹھاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کے نجی و سرکاری اداروں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ہم شاہد ہیں خصوصی افراد نے اپنے عزم کی بنیاد پر عالی شان صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ خصوصی افراد کی صلاحیتیں خاندان، معاشرے اور حکومت کی حوصلہ افزائی سے مشروط ہیں۔