اکوڑہ خٹک: پولیس موبائل پر حملہ، 30 مشتبہ افراد زیر حراست

December 04, 2022

اکوڑہ خٹک میں پولیس موبائل پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک کے 3 مہاجر کیمپوں سے آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں ملوث شدت پسند عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی نے بھی آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب اکوڑہ خٹک کےقریب پولیس موبائل پر دہشت گردحملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔