فرانس نے پولینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی

December 04, 2022

فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں دفاعی چیمپئن فرانس نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

دوحا کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےپری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے میچ میں فرانس نے پولینڈ کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

فرانس نے میچ کے شروع سے ہی حریف ٹیم کے گول پوسٹپر حملے کیے اور اسے نفسیاتی دباؤ میں لے لیا ۔

میچ کے 44 ویں منٹ میں اولیو جیروڈ نے پولینڈ کے جال میں گیند پھینک کر پہلا گول کردیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔

اولیور جیراڈ نے اس گول کے ساتھ ہی اپنے ہم وطن تھیاری ہینری کا 51 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس کے بعد میچ کے 74 ویں منٹ میں امباپے نے شاندار گول کیا اورٹیم کی برتری مضبوط کردی ،اسی طرح انجری ٹائم میں ایک بار پھر امباپے نے گول کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔

میچ کے آخری لمحات میں پولینڈ کو پیلنٹی کارنر ملا ، جسے فرانسی گول کیپر نے ناکام بنادیا تاہم ایک اور موقع ملنے پر پولینڈ کی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔