چوہدری آصف علی کے پی ایف انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کےصدر مقرر

December 05, 2022

نیو کاسل (پ ر) کشمیر پیس فورم انٹر نیشنل برطانیہ کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے بریڈ فورڈ کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت چوہدری آصف علی ڈی سی کو کشمیر پیسں فورم انٹر نیشنل برطانیہ بریڈ فورڈ کا صدر مقرر ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد اور صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور کشمیر پیس فورم انٹر نیشنل برطانیہ کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہےجنہوں نے متحرک رہنما کا چناؤ کیا جو گزشتہ20سال سے کشمیر کا مسئلہ برطانیہ میں اجاگر کررہا تھا۔انہوں نے کہا چوہدری آصف علی ڈی سی سرگرم رہنما ہیں اور خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں، یہ قومی اثاثہ ہیں، ان کا بریڈ فورڈ کے پی ایف آئی برطانیہ کا صدر مقرر ہونا خوش آئند ہے ، یہ قائد کشمیر کے نظریات و افکار پھیلانے اور کشمیرکاز کے سلسلے میں جدوجہد کو کامیاب کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ آصف علی ڈی سی نے ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری سے فون پر گفتگو میں کہاکہ صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جو ذمہ داری دی ہے پوری کوشش کروں گا کہ صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور کشمیر پیس فورم انٹر نیشنل برطانیہ کے مرکزی صدر بیرسٹر کرامت حسین کے ساتھ مل کر تحریک آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے ، ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا قائد کشمیر35سال سے کشمیر کے مسئلہ کے لیے جارحانہ انداز میں بین الاقوامی سطح پر جدوجہد کررہے ہیں، قائد کشمیر صرف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی ہیں اور کوئی ایسا لیڈر نہیں جسے قائد کشمیر کہا جائے، انہوں نے کہا بہت جلد کشمیر پیس فورم انٹر نیشنل برطانیہ کے اندر تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا اوورسیز نیٹ ورک ہوگا، کشمیر پیس فورم انٹر نیشنل برطانیہ کے قیام کا بنیادی مقصد کشمیر کاز کے لیے عالمی سطح پر منظم ہوکر کام کرنا ہے، اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور کے پی ایف ای برطانیہ کے مرکزی صدر بیرسٹر کرامت حسین کی قیادت بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے، صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے امریکہ کے حالیہ دورے سے کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے آصف علی ڈٌ سی کو ہر ممکن تعاون و حمایت کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس اور کشمیریوں کا قتل عام بند کرائیں۔