مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن قائم ہوگا، جے کے ایل ایف

December 05, 2022

لوٹن (شہزاد علی) صدر جے کے ایل ایف لوٹن راجہ کمان افسر اور بزرگ رہنما خواجہ لطیف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور پائیدار حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا نہیں بلکہ یہ ایک قوم کی آزادی و خودمختاری اور غضب شدہ حقوق کی بازیابی کا ہے،ان رہنماؤں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے اور پھر اس کے لاکھوں باشندے برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کے علاوہ عرب ریاستوں میں بھی آباد ہیں ،پھر مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان ہیں، یہ ایک بہت بڑا اثاثہ ہیں آج اگر کشمیر کامسئلہ حل کردیاجائے تو نہ صرف یہ کہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں امن قائم ہو جائے گا بلکہ کشمیر کے لاکھوں لوگ جو اوورسیز میں ہیں وہ اپنی صلاحیتوں سے کشمیر کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جے کے ایل ایف پاکستان یا بھارت کسی بھی ملک کیخلاف نہیں بلکہ ہم صرف اور صرف اپنے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔