شاہ چارلس کی تاج پوشی کیلئے تاج میں رد و بدل

December 05, 2022

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں آئندہ برس 6 مئی کو ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں نئے بادشاہ چارلس سوم کو ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال تاج پہنایا جائے گا جس کے لیے تاج کے سائز میں تبدیلی کی جارہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کے سائز میں تبدیلی کے لیے اسے ٹاور آف لندن سے ہٹا دیا گیا۔ یہ تاج 6 مئی 2023 کو شاہ چارلس کو پہنایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس تاج کا وزن 2.23 کلوگرام ہے اور یہ 22 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس کی گولائی 66 سینٹی میٹر اور اونچائی 30 سینٹی میٹرہے جب کہ اس میں 444 قیمتی نگینے جڑے ہوئے ہیں۔13 ویں صدی سے انگریزوں اور بادشاہوں کی تاجوپشی کے لیے استعمال ہونے والے سینٹ ایڈورڈ کراؤن کی سائز کے لیے لندن ٹاور سے نامعلوم مقام پر منتقلی کو خفیہ رکھا گیا ہے۔موجودہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن 1661 میں کنگ چارلس II کے لیے بنایا گیا تھا کیوں کہ 13 ویں صدی سے زیر استعمال 1649 میں پگھل گیا تھا۔