ملک غلام محی الدین کی ریاض نوید اور اظہر بڑالوی کے اعزاز میں تقریب

December 05, 2022

لوٹن ( نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک غلام محی الدین نے بری پارک لوٹن میں سابق ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر محمد ریاض نوید بٹ اور پیپلز پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکریٹری اظہر بڑالوی کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمامُ کیا ،اس موقع پر تمام احباب نے سیاست سے لے کر سماجی معاملات تک سیر حاصل گفتگو اور برطانیہ میں ہماری کمیونیٹی کو درپیش چیلجز کا جائزہ لیا اور اپنی اپنی آرا کو شیئر کیا ۔بعدازاں ملک غلام محی الدین نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔شرکا میں ڈاکٹر رضوان بٹ ، سابق مئیر محمد ریاض بٹ، ملک شبیر حسین، پروفیسر ممتاز بٹ، پروفیسر امتیاز چوہدری، کونسلر طاہر ملک، چوہدری انصر کرامت چوہدری ثانی شامل تھے۔