ذیابیطس کے پرانے زخم بھرنے والا ’’نیا پالیمر‘‘ دریافت

December 05, 2022

نوٹنگھم(نیوز ڈیسک)ذیابیطس کے زخم بہت مشکل سے ٹھیک ہوتے ہیں اور اب نئے پالیمر کی مدد سے ان دیرینہ ناسور کو مندمل کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے،شوگر کےمریضوں میں خون کی رگیں اور بہاؤ دونوں ہی متاثرہوتے ہیں، اس طرح زخم پر کھال نہیں بنتی اور یوں زخم رِستا رہتا ہے اور بڑی مشکل سے ٹھیک ہوتا ہے لیکن اب یونیورسٹی نوٹنگھم کے پروفیسر عامر غیم مغامی اور ان کے ساتھیوں نے زخم بھرنے کے لیے 315 مختلف اقسام کے پالیمر کو مرہم پٹی کے لیے آزمایا۔ اس دوران جلد مندمل ہونے کے تمام معاملات کا بغور جائزہ لیا گیا،ماہرین نے بعض جانوروں کے زخم پر پی ٹی ایچ ایف یو اے لپٹے خردبینی ذرات ایک پالیمر پر لگائے اور اسے زخم پر رکھا۔ ابتدائی 96 گھنٹے میں عام پٹی کے مقابلے میں فائبروبلاسٹ جمع ہونے میں تین گنا تیزی دیکھی گئی جب کہ زخم بھرنے کی رفتار 80 فیصد تک بڑھی۔ جانوروں پر حوصلہ افزا نتائج کے بعد توقع ہے کہ جلد ہی اسے ذیابیطس کے زخموں کی پٹی پر لگایا اور آزمایا جائے گا۔