انگلینڈ نے سینیگال کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

December 05, 2022

ورلڈ کپ فٹبال میں انگلینڈ نے سینیگال کو تین گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، فاتح ٹیم کے ہینڈرسن ، ہیری کین اور ساکا نے گول بنائے ۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم سینیگال کے خلاف شروع ہی سے حاوی رہی۔

38 ویں منٹ میں Jordan HENDERSON نے میچ کا پہلا گول بنایا ، ابھی ہاف ٹائم بھی نہیں ہوا تھا کہ ہیری کین نے انگلینڈ کے لیے دوسرا گول داغ دیا۔

پہلا ہاف انگلینڈ کی دو صفر کی برتری پر ختم ہوا، دوسرے ہاف میں کھیل برق رفتاری سے شروع ہوا اور 57 ویں منٹ میں ساکا نے گول بنا کر اسکور تین صفر کر دیا، اس کے بعد مزید کوئی گول نہ بن سکا اور انگلینڈ نے تین صفر کی فتح کے ساتھ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میگا ایونٹ میں آج بھی دو پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے، رات آٹھ بجے جاپان اور کروشیا کے درمیان مقابلہ ہو گا، جبکہ رات بارہ بجے جنوبی کوریا کی ٹیم برازیل سے مقابلے کرے گی۔