پاکستان مختلف لسانی اکائیوں کا گلدستہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

December 05, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کےکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان مختلف لسانی اکائیوں کا گلدستہ ہے اور ہمیں مل کر تمام ثقافتوں کو زندہ رکھنا ہے،ہم ملک کی تمام لسانی اکائیوں کی ثقافت کا حترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہماری پہچان اور ثقافت کا بھی احترام کیا جائے،ثقافتی دن ہمیں آپس میں پیار محبت اور ہاہمی عزت و احترام سے ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کی خوشیاں ساتھ منانے کا درس دیتا ہے۔