ہریالی حب پروجیکٹ کے تحت شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی

December 05, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسید امتیاز علی شاہ نے یوکے بیس آرگنائزیشن ٹیئرفنڈ (TearFund) کے عہدیداران سے ملاقات کی، ملاقات میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی، ٹیئرفنڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ساجد گلزار اور دیگر موجود تھے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال سائن کئے گئے معاہدے کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹیئر فنڈکے ہریالی حب تجرباتی پروجیکٹ پر کام جاری ہے ،معاہدے کا مقصد کچرے سے کام کی اشیاء، کچن کاآرگینک کچرا، پلاسٹک وغیرہ کو ری سائیکل کرکے ماحول کو گرین بنانا، اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی دینا ہے، یہ بات بھی یقینی بنائی جا رہی ہے کہ کچرا مکس نہ ہو، ٹیئرفنڈ اپنے پروجیکٹ یو کے ایڈ میچ فنڈڈ پروجیکٹ کے تحت اس کچرے کو اپنے یونٹ ہریالی حب پر دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کیلئے آرگینک کچرے سے کھادتیار کررہا ہے اور پلاسٹک کو ری سائیکل کر کے خام مٹیریل کی تیاری کے بعدفروخت کیا جائے گا ، ہریالی حب پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لئے مختص ہوگی، آرگینک اور ری سائیکل والی اشیاء کو الگ کرنے کے بعد لینڈ فل سائٹ پر پہنچنے والے کچرے میں بھی کمی آئے گی۔