کے ایم سی حکام تعطیل والے دن بھی ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں مصروف رہے

December 05, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی حکام اتوار کی تعطیل کے باوجود ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں مصروف رہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گلشن اقبال 13ڈی کا دورہ کر کے برساتی نالے کےجاری کام کا معائنہ کیا جہاں ایک کلومیٹر طویل ڈرینج نالہ بنایاجارہاہے رواں سال مون سون بارشوں کےدوران گلشن اقبال کا مذکورہ علاقہ زیر آب آگیاتھا،ایڈمنسٹریٹر نےشہریوں کی شکایت پر گلشن اقبال 13ڈی میں اسٹرام واٹر ڈرین منصوبہ شروع کیا، مرتضی وہاب نے کہا کہ 15کروڑ روپے سےزائد لاگت کا منصوبہ مکمل ہونے سےگلشن اقبال میں ڈرینج کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائےگا، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اپنےدستیاب وسائل میں کام کررہی ہے ، نالے کی تعمیر سےیونیورسٹی روڈ سے گلشن اقبال تک برساتی پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا ،ہم اتوار کےروز بھی شہر میں جاری کاموں کےمعائنےکےلیے نکلے نیت ٹھیک اور کام کاجذبہ ہو تو مسائل حل ہوتےہیں۔