جامعہ کراچی، داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

December 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بی ای،بی ایڈ(آنرز)،بی ایس اوربی ایس تھرڈ ایئر کے مختلف شعبوں میں (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر برائے سال 2023 ء میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے،خواہشمند طلبہ 5 دسمبرکواپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔