پولیس کے جعلی مقابلوں کا انکشاف ویڈیو منظر عام پر آ گئی

December 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کراچی پولیس کے جعلی مقابلوں کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سچل پولیس کے مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والے2 ملزمان کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی، ویڈیو میں ملزمان اظہار اور میر محمد صحیح سلامت کھڑے ہیں، جبکہ اسپتا ل پہنچنے تک ملزمان کی ٹانگوں میں سوراخ ہو گئے، پولیس نے گرفتار کرنے کے باوجود ملزمان کی ٹانگوں میں گولیوں سے سوراخ کر دیے۔