پاکستان کے چاروں صوبے تاریخی وحدتیں کسی بھی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا، جلال محمود شاہ

December 05, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام اور آئینی ترامیم کے لئیے اسپیشل کمیٹی تشکیل دئیے جانے اور نئے صوبوں کے قیام کی بازگشت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبے تاریخی وحدتیں ہیں اور قومی وحدتوں کو کسی بھی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔