جرمن سفارتخانے کے تحت کرسمس بازار، آمدن مستحقین کو عطیہ کی جائیگی

December 05, 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز) جرمنی کے سفارتخانے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں امدادی کرسمس بازار کا اہتمام کیاجس میں مرغوب جرمن غذائیں رکھی گئیں اور خریداری کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پرگھروںمیں تیارکیک، پھولوں کے ہار، چادریں رکھی گئیں۔ بازار میں 30؍ اسٹالز لگائے گئے۔ کرسمس سے متعلق مصنوعات، کانچ سے بنی اشیاء، دستکاریاں، کھلونے، موم بتیاں، چمڑے کی مصنوعات، دھاتی زیورات، خشک میوے اور دیگر نمائشی اشیاء رکھی گئیں۔ بچوں نے سرود پیش کیے۔ جرمن سانتاکلاز بھی اس موقع پر موجود رہے اور بچوںمیں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرنناس نے کہا کہ ہم نے بازار لگا کر خوشی کے اس لمحے کا خیرمقدم کیا ہے اس خوشگوار ترین ایونٹ سے آمدن ضرورت مند اور مستحق خاندانوں کو عطیہ کی جائے گی۔