13سالہ بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

December 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی تھانے کی حدود سے 13سالہ بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، اہل خانہ کے مطابق بچی دوپہرکو گھر سے گئی اور واپس نہیںآئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی شام تک لوکیشن شہر کے مختلف علاقوں سے آرہی تھی، موبائل فون نمبر کی مدد سے بچی تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔