ایران اور پاکستان کے درمیان 2004 کے ترجیحی تجارتی معاہدہ کے 317 ٹیرف بحال

December 05, 2022

کراچی (این این آئی) ایران اور پاکستان کے درمیان ترجیحی تجارت کو فعال کرنے کی تفصیلات کے بارے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے شعبہ برصغیر کے محکمہ کے سربراہ محمد صادق قناد زادہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ترجیحی تجارت کا معاہدہ 2004 سے ہوا ہے لیکن 2017 میں یہ معاہدہ پابندیوں کی خاطر دونوں ممالک کے درمیان تجارت کیلئے 2 ہزار سے زائد متفقہ اشیا کی، درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے ان اشیا کی درآمد پر پابندی پاکستانی حکام کے عدم اطمینان اور تشویش کا سبب بنی۔ دوسری جانب معاہدے کے مطابق داخلی پابندیوں سے دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے تھا۔برصغیر کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے محکمہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسکی بنیاد پر 317ٹیرف کوڈز میں سے 100 ٹیرف کوڈز جن پر پابندی لگی تھی اب ان سے مکمل پابندی اٹھا کر اصل معاہدے میں واپس کر دی گئی۔