سینئر لیگی رہنما بیگم نجمہ حمید کو سپرد خاک کر دیا گیا

December 05, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدر سینئر پارلیمنٹیرین بیگم نجمہ حمید کو اتوار کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی خالہ اور ایم این اے بیگم طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن کی نماز جنازہ اقصیٰ مسجد پارک میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنمائوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت‘ رسمقل آج ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق، سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری، وفاقی وزیر مصدق ملک سمیت سیاسی و سماجی رہنما عمائدین شہر، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بیگم نجمہ حمید نے تین صاحبزادوں کو سوگوار چھوڑا ہے مرحومہ کی نماز جنازہ کے بعد تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔ بیگم نجمہ حمید کی رسم قل پیر 5دسمبر دن گیارہ بجے صدیق میرج ہال سکستھ روڈ پر ادا کی جائے گی۔