انڈونیشیا کی جامعہ الازہر پاکستان میں انجینئرنگ کی تعلیم میں تعاون کریگی

December 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی اور انڈونیشیا کی جامعہ الازہر کے درمیان جلد معاہدہ طے پانے والا ہے۔انڈونیشیا نے ماجوکیساتھ آئی ٹی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعاون میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔ گزشتہ روز ماجو کےصدر اوروی سی ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے انڈونیشیا کے قونصلر جنرل ڈاکٹر جان کونکرو سے ملاقات کی ۔قونصل دفتر میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر زبیر شیخ نے قونصل جنرل سے انڈونیشیا میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا خاص کر زلزلے میں قونصل جنرل کی خالہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کی۔اس موقع پر قونصل جنرل ڈاکٹر جان کونکرونے ماجو کیساتھ تعلیمی معاہدےپر رضامندی کااظہارکیا۔