بیگم نجمہ حمید باوقار سیاستدان، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ٹکا خان

December 05, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ٹکا خان نے بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ملک بھر سے 80؍ ہزار اخبار فروش بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہیں ، وہ انتہائی باوقار سیاستدان تھیں اور ان کی ملک کے لئے اور پاکستان مسلم لیگ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایک انتہائی مخلص اور غریب پرور خاتون تھیں اور روالپنڈی اور ملک بھر کے لوگ ان کا دل سے عزت اور احترام کرتے ہیں ہم سب ان کے انتقال پر اہل خانہ سےا ظہار تعزیت کرتے ہیں اور بالخصوص طاہرہ اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے بھی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تمام ممبران تعزیت کرتے ہیں اور ان کے اس عظیم دکھ میں ان کے ساتھ شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔