حساس ادارےاورپولیس کی کارروائی، 2 دہشت گردگرفتار

December 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حساس ادارے اورشاہ لطیف ٹاون پولیس نے مشترکہ کارروائی میں کھوئی گوٹھ روڈ سکھن ندی پل پر چیکنگ کے دوران 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنا نام وریام خان عرف ورو ولد نصیر خان اور زرک خان ولدباچا خان بتایاہے ،گرفتار ملزمان سے 1 ہینڈ گرنیڈ، 30 بور پستول ،موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ جیکب آباد ریلوے ٹریک پر 25جون کو بم دھماکے میں بھی ہم شامل تھے اور ہم نے مزید کاروائیاں بھی کرنیتھیں جو نہ کرسکے،گرفتارملزمان جیکب آباد بم دھماکے میں نامزد تھے اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ، ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KMX-3860 تھانہ سکھن ملیر سے چوری کی گئی تھی ، جس کا مقد نمبر 1390/22اور 1391/22 23(i)Aدرج کیا گیا تھا ،گرفتارملزمان پہلے بھی گرفتار ہو چکے،ملزمان کا CRO ریکارڈ چیک کروا کے مزید تفتیش کی جائے گی ۔