سراج الحق 8 دسمبر کو پشین پہنچیں گے

December 05, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ایک روزہ دورے پر 8 دسمبر کو پشین پہنچیں گے دورئے کے دوران وہ پشین میں جماعت اسلامی پشین کے زیراہتمام شمولیتی تقریب سے خطاب کریں گے ، جس میں سردار سیف اللہ ترین سمیت مختلف قبائلی و سیاسی رہنما اور علمائے کرام سمیت دیگر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ، دریں اثنا شمولیتی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کیلئے امیر ضلع پشین ظہور احمد کاکڑ ، جنرل سیکرٹری صابر صالح پانیزئی نے مختلف یونٹس کے دوروں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمولیتی تقریب کے بعد جماعت اسلامی میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔