شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا

December 05, 2022

کوئٹہ + قلات (اسٹاف رپورٹر + نامہ نگار) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم زیاد درجہ حرارت صفر، گوادر 13 ، قلات منفی04، تربت13، سبی08اور نوکنڈی میں 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج پیر کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔