کارکنوں کی ذہن سازی کیلئے کردار ادا کریں گے، جمعیت طلباء اسلام

December 05, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبائے اسلام پاکستان کے صوبائی کنوینر حافظ محمد ہمایوں چشتی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فکری شعور دینا ہماری اولین ترجیحات میںشامل ہے ،کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور ذہن سازی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ،یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میںکہی س موقع پرحافظ همایوں چشتی نے درس قرآن شریف، صوبائی معاون رفیع اللہ کا کڑنے درس حدیث اور صوبائی معاون سید نداء محمد شاہ نے مطالعہ سرکل پیش کیا اس موقع پر انہوںنے موسیٰ خیل کے لئے کنوینر محمد یوسف، ڈپٹی کنوینر حیات اللہ ، شیرانی کے لئے کنوینر حافظ عبد الغفار ، ڈپٹی کنوینر عبدالرحیم ، قلعہ سیف اللہ کے لئے کنوینر حافظ نظر محمد ،ڈپٹی کنوینر دوست محمد ، لورالائی کے لئے کنوینر امیر حمزہ،ڈپٹی کنوینر زبیر احمد ،دکی کے لئے کنوینر سیف الرحمٰن ،ڈپٹی کنوینر عبد اللہ ، زیارت کے لئے کنوینر عطاء اللہ اخوندزادہ،ڈپٹی کنوینر حافظ ضیا الرحمٰن ، ہرنائی کے لئے کنوینر محمد جاوید،ڈپٹی کنوینر دیدار شاہ ، پشین کے لئے کنوینر بشیر احمد مدنی ،ڈپٹی کنوینرمنیب الرحمٰن ، قلعہ عبداللہ چمن کے لئے کنوینر محمد جعفر ،ڈپٹی کنوینرظفر علی ، کوئٹہ کے لئے کنوینر حافظ جان محمد ، سبی کے لئے کنوینر محمد فاروق ،ڈپٹی کنوینرعبد الرافع ، لسبیلہ کے لئے کنوینر صدام کاکڑ،ڈپٹی کنوینرعبدالمالک ، خضدار کے لئے کنوینر اکرام اللہ ،ڈپٹی کنوینرانس شاہوانی ، نصیر آباد کے لئے کنوینر ارباب نادر کاسی ،اظہار الحق لانگو ، جعفر آباد کے لئے کنوینر محمد ا لدین اورڈپٹی کنوینرمحمدکااعلان کیا۔