ثقافتی دن منانے کامقصد بھائی چارے کافروغ ہے، پیپلز پارٹی

December 05, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ثقافتی دن منانے سے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ ‘ رواداری اور ہم آہنگی کے رجحانات پروان چڑھتے ہیں سندھی ثقافت پاکستان کے گلدستے میں خوبصورت ترین پھول ہےسندھ کی سرزمین ہمیشہ امن ، پیار اور رواداری کی داعی رہی ہے یہ بات صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاسم خان اچکزئی ، رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی ، ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی و دیگر نے پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ میں سندھی ثقافت کے دن پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی اس موقع پر غلام محی الدین رند ، قاسم خان اچکزئی ، ملک ذیشان حسین ، ربانی خان خان خلجی ‘سید ایوب آغا سمیت مختلف عہدیدار و کارکن موجود تھے پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ کاکڑ ، نائب صدر میر سراج عمرانی ، عبدالنبی سمالانی ، محمد گل جتک نے عہدیداروں کو سندھی ٹوپی اجرک پہنائی۔