سیاسی جماعتیں باصلاحیت اور مخلص کارکنوں کی محنت سے بنتی ہیں، رابطہ کمیٹی جے یو آئی

December 05, 2022

کوئٹہ(پ ر)رابطہ جے یوآئی پاکستان ضلع کوئٹہ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر حاجی امین اللہ امین ہوا جس میں مجلس شوریٰ کے ارکان کی فہرست کی منظوری دے دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ شوریٰ کے تمام مجوزہ ارکان سے رابطہ قائم کرکے ان کی توثيق حاصل کرنے کے بعد ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا اجلاس سے سنئیر اور بزرگ رہنما ڈاکٹر نظام الدین پانیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اگر حق کا معیار اکثریت ہوتا تو اب تمام لوگوں کو کفر اختیار کرنا چاہیے تھا کیونکہ تعداد کے لحاظ سے کفار اکثریت میں ہیں مگر ہم سب کا ایمان ہے کہ یہ غلط ہے انہوں نے کہا کہ جماعتیں ٹھیکیداروں اور سرداروں سے نہیں بلکہ باصلاحیت اور مخلص کارکنوں کی محنت سے بنتی ہیں آج سے پچاس سال پہلے بلوچستان کے سیاسی کارکنوں کا نعرہ یہ تھا کہ سرداروں کے چنگل سے ہمیں آزاد کرایا جائے مسلسل جدوجہد اور محنت کے بعد ہی سیاست سرداروں کے چنگل سے آزاد ہوئی جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے لوگوں کو سردار کے خلاف بات کرنے کا حوصلہ دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت کو اپنے اصل ٹریک پر لانے کیلئے مولانا محمد خان شیرانی کی قیادت میں جاری جدوجہد کارکن کی عزت اور جماعت کی بقا کیلئے ہے۔