ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا، نشتر میں مزید 16 مریضوں میں تصدیق

December 05, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )ملتان میں سردی بڑھتے ہی ڈینگی کا مرض بھی کم ہونے لگا اور مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے، نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے شبے میں 26 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے اور 10 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے ،24گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے شبےمیں مزید 14 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے اور 24 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے اور یکم جنوری سے اب تک نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی کل تعداد ایک ہزار9 ہو گئی ہے جبکہ یکم نومبر سے اب تک نشتر میں ڈینگی کے مرض سے ہونے والی اموات کی کل تعداد دس ہے جن میں سے7 مریضوں کا تعلق ملتان سے تھا۔