نومبر میں 89 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا، ایس پی پٹرولنگ پولیس

December 05, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ نومبر 2022ءمیں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے 89 افراد گرفتار کر کے شراب ومنشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والواں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے۔جلیل عمران خان غلزئی، ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کا کہنا تھا کہ ہائی ویزکوجرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہےاورلاءاینڈ آرڈرکی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کی کارکردگی جاری کرتے کہا ماہ نومبر 2022 میں مختلف نوعیت کے451 مقدمات درج کرکے سینکڑوں ملزمان پابند سلاسل کیے۔شراب ومنشیات فروشوں کے خلاف 16 مقدمات درج کرگ کے951 لیٹر شراب اور 7526گرام چرس برآمد کی۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 22 مقدمات درج کر کے 02 رایفلز، 16پسٹل 30بور معہ 99 گولیاں،09 گمشدہ بچوں کو انکےلواحقین/ ورثاء تک پہنچایا گیا،ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد کو مختلف نوعیت کی 633 ہیلپس فراہم کیں،68ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کروایا۔مزید02عدد چوری شدہ بکرےجنکی مالیت 190,000روپے برآمد کے ساتھ 04 عددچوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیے۔جلیل عمران خان غلزئی،ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران وملازمان کو انکی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے بھی نوازا۔