خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے سوچ اور رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی: مقررین

December 05, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نعیم احمد، سپرنٹنڈنٹ دارالامان کومل اعجاز۔ ڈسٹرکٹ آفیسر وومن پروٹیکشن منیزہ بٹ اور سماجی رہنما شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلیے ضروری ہے کہ ہمیں اپنی سوچ اور رویوں میں مثبت تبدیلی لانی ہوگی کیونکہ خواتین پر صنفی تشدد خواہ وہ کسی بھی قسم کا ہو ناقابل قبول ہے۔ ایسے متشد رویوں کے خاتمے اور کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کیلئے سرکاری و سماجی ادارے شانہ بشانہ عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر دارالامان کی زیر نگرانی اور شعور ترقیاتی۔ اور آواز فاونڈیشن کے اشتراک سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کی 16 روزہ تقریبات اور کورونا کی احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں عوامی آگاہی سیمینار سے مشترکہ خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر سمارا شیریں۔ زہرہ سجاد زیدی۔ حمیرا طارق۔ عصمت جبیں۔ سائرہ زیدی۔ چوہدری منصور احمد۔ ملک امیر نواز۔ نند لال۔ میثم صدیقی۔ اقبال سہو۔ڈاکٹر لیاقت رشید۔ طارق بلال شیخ۔ اقبال خان بلوچ۔ ملک تصور حیات شر یک تھے۔ مقررین نے مزید کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین پر تشدد کے جو عوامل ہیں ان کی روک تھام کے لئے تربیتی مراحل کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔