مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز، کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے انٹرویو آج ہونگے

December 05, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز،کنسلٹنٹ ڈاکٹرز اور انٹامالوجسٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے آج (سوموار) کو انٹرویوز لیں گے جو رضا ھال میں منعقد ہونگے ۔امیدوار صبح دس بجے انٹرویوز میں شرکت کیلئے پابند ہونگے ۔انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر ملتان ہونگے ۔جبکہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔