پاکستان میں10 سے 12 فیصد افراد ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار ہیں: طارق زمان

December 05, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے کہاہے کہ پاکستان میں تقریباً 10 سے 12 فیصد افراد کسی نہ کسی قسم کی ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔ خصوصی صلاحیتوں کے حامل ان خصوصی افراد کو معمولات ِزندگی میں شامل کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر، کمپلیکس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔